شانِ رسالت ﷺ کے معاملے پر حامد سعید کاظمی کا سخت مؤقف، جیو چینل کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ
جتوئی( بیرو چیف تحصیل جتوائی حافظ محمد فاروق احمد خان سعیدی القادری سٹھاری ) سابق وفاقی وزیر علامہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ
حضور نبی اکرم، سید عالم ﷺ کی ذاتِ والا صفات مسلمانانِ عالم کی محبت کا مرکز و محور ہے۔ آپ کی شانِ اقدس میں ادنیٰ سی تنقیص بھی مسلمانوں کیلئے انتہائی شاق اور ناقابلِ برداشت ہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ پہلے ڈنمارک کے اخبار نے شانِ رسالت مآب ﷺ میں اہانت کا ارتکاب کرتے ہوئے خاکے شائع کیے
جو دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث بنے، مسلم دنیا نے بھرپور احتجاج کیا تو یہ سلسلہ کچھ تھم گیا لیکن ڈنمارک حکومت نے اسے آزادی اظہارِ رائے کا نام دے کر اپنے خبثِ باطن کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی اسلامی ملک کے حوالے سے یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا
یہ پڑھیں وینزویلا میں یکے بعد دیگرے قیامت خیز زلزلے، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ: تازہ ترین صورتحال
کہ وہ حضور نبی کریم ﷺ کے خاکے بنائے لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان جیسے اسلامی ملک میں جیو چینل پر یہ گھناؤنی اور قبیح حرکت کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ جیو چینل کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ غیر مسلم دنیا کے میڈیا پر یہودی لابی کے تسلط سے اگرچہ انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن یہ یہودی لابی اب پاکستان کے میڈیا پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش میں ہے جس کا یہ ٹیسٹ کیس ہے۔ اگر اس وقت اس کا راستہ نہ روکا گیا تو اس کا اگلا قدم اور بھی بھیانک اور دلدوز ہوگا۔
اس چینل کو فوراً بلیک لسٹ کر کے اس کی نشریات بند کر دی جائیں۔ مسلمانوں کے جذبات کے حوالے سے یہ انتہائی حساس معاملہ ہے جس پر مسلمان جان و مال کی پرواہ نہیں کرتا۔ احتجاج کرنے والوں کے خلاف اگر حکومت سخت ایکشن لے گی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ حکومت بھی طرفدار ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کو چاہیے کہ مسلمانوں کے مشتعل جذبات کا مداوا کرتے ہوئے جیو چینل کے خلاف فوری سخت کارروائی عمل میں لائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی شانِ رسالت میں اہانت کی جرات نہ ہو۔