مفتی فیاض احمد سعیدی: عشقِ رسول ﷺ اور ختمِ نبوت ﷺ کی روشن علامت

مفتی فیاض احمد سعیدی صاحب — علم، ادب اور عشقِ رسول ﷺ کی روشن علامت

مظفرگڑھ (ڈسٹرکٹ بیورو چیف محمد ارشد خان سعیدی غزلانی کی رپورٹ)علی پور سے تعلق رکھنے والے مفتی فیاض احمد سعیدی کی دینی اور علمی خدمات کو علاقے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کی پہچان رسولِ اکرم ﷺ سے محبت، عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ پر پختگی اور دین کی خدمت سے جڑی ہوئی ہے۔

رپورٹر کے مطابق حال ہی میں ایک حساس مذہبی معاملہ سامنے آیا، جس میں ایک شخص کے مؤقف کو قادیانیوں کی حمایت سے تعبیر کیا گیا۔ اس پر علماءِ کرام نے مفتی صاحب کی سربراہی میں باہمی مشاورت کی اور متعلقہ شخص کو اصلاح، رجوع اور توبہ کی جانب متوجہ کرنا اپنی دینی ذمہ داری قرار دیا۔

یہ پڑھیں بیٹی کو پڑھا لکھا کر کسی جاہل کے ساتھ بیاہ دینا

رپورٹ کے مطابق اس مشاورت کے بعد کچھ افراد نے علمی دلیل سے جواب دینے کے بجائے علماء اور اہلِ دین کے بارے میں تلخ اور نامناسب زبان استعمال کی۔

محمد ارشد خان سعیدی غزلانی نے اس موقع پر کہا کہ عشقِ رسول ﷺ صرف نعروں اور دعووں کا نام نہیں۔ ناموسِ رسالت ﷺ اور ختمِ نبوت ﷺ جیسے معاملات میں اصل تقاضا یہ ہے کہ حق بات علم، حکمت اور وقار کے ساتھ پیش کی جائے۔ ان کے بقول اہلِ علم کا مقام بدکلامی سے کم نہیں ہوتا، بلکہ ایسا رویہ اپنانے والے کا اپنا ظرف سامنے آتا ہے۔

آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مفتی فیاض احمد سعیدی کو دین و ملت کی خدمت کے لیے سلامت رکھے، ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے، اور سب کو سچی محبتِ رسول ﷺ، ادبِ مصطفیٰ ﷺ اور حق پر ثابت قدمی نصیب کرے۔ آمین۔

Related Posts