محمد اصغر ستار خان رند کی تیسری برسی، بانی صدر (اے پی آر این ایس) جی ایم جٹ کا خراجِ عقیدت

جی ایم جٹ نے محمد اصغر ستار خان رند کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا

اسلام آباد: آل پاکستان رجسٹرڈ نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی آر این ایس) کے بانی صدر جی ایم جٹ نے سینئر صحافی محمد اصغر ستار خان رند کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک کہنہ مشق، باوقار اور ذمہ دار صحافی تھے، جنہوں نے اپنی پوری صحافتی زندگی اصولوں، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ گزاری۔

انہوں نے کہا کہ محمد اصغر ستار خان رند نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیا اور اپنی قلمی کاوشوں کے ذریعے معاشرے میں سچائی، انصاف اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور اعلیٰ اخلاقی اقدار نوجوان صحافیوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔

یہ پڑھیں; 9 مئی کیس کا فیصلہ: پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا

جی ایم جٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم کی صحافت صرف خبروں کی ترسیل تک محدود نہیں تھی بلکہ وہ عوام کی آواز بن کر معاشرتی بہتری اور قومی ترقی کے لیے بھی سرگرم رہے۔ ان کی خدمات کو صحافتی حلقوں میں ہمیشہ عزت اور احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم محمد اصغر ستار خان رندؒ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، ان کی تمام لغزشوں کو معاف فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

آخر میں APRNS کی مینجمنٹ نے بھی مرحوم محمد اصغر ستار خان رند کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام صحافتی برادری سے دلی محمد اصغر ستار خان رند کی تیسری برسی پر جی ایم جٹ کا پیغامتعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، اور کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Related Posts

تاجروں اور شہریوں کے لیے خوشخبری، ترنڈہ محمد پناہ میں سیکیورٹی مزید سخت
  • July 15, 2026

Continue reading