علیمہ خان گرفتار، کوٹ لکھپت جیل منتقل
لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور میں پولیس نے حراست میں لے لیا، جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپنے ڈرائیور کے ہمراہ اپر مال میں واقع اپنی رہائش گاہ سے جم خانہ جانے کے لیے روانہ ہوئی تھیں، تاہم لٹن روڈ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو 3-MPO کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو نظر بندی کی درخواست دی گئی تھی، جس کے بعد ان کی حراست سے متعلق احکامات جاری کیے گئے۔
پی ٹی آئی کا بڑا یوٹرن؟ بیرسٹر گوہر کی اراکین کو وفاقی بجٹ کی حمایت کی ہدایت
حراست کے بعد علیمہ خان کی گاڑی مزنگ تھانے منتقل کردی گئی، جبکہ انہیں بعد ازاں کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی گرفتاری اور نظر بندی کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔