عالمی مارکیٹ میں تیزی کا اثر پاکستان پہنچ گیا، سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافے کے بعد منگل کو پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا اور قیمتوں میں گزشتہ روز کی کمی کے بعد بہتری دیکھی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 838 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 945 روپے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔ پیٹرول بائیکس کی چھٹی؟ پنجاب میں الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے کا نیا کارخانہ لگے گا
اس سے ایک روز قبل پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے پر بند ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر جرمانے لگا کر اربوں کما لیے، نام اور خلاف ورزیاں عوام سے چھپا لی گئیں
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 183 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ 6 ہزار 532 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔