پاکستان اور چین 7 ارب ڈالر معاہدے 2026 , سرمایہ کاری، اکنامک زون اور آئی ٹی زون

پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد معاہدے — سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھل گئے

پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں جہاں دونوں ممالک نے 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران سامنے آئی۔

 بزنس کانفرنس میں بڑے اعلانات

چین کے شہر ہانگژو میں منعقدہ پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوران مختلف کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے متعدد معاہدے طے پائے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان اب امداد نہیں بلکہ براہ راست سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا خواہاں ہے۔

 چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت

وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ:

  • اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کریں
  • مشترکہ منصوبے شروع کریں
  • پاکستان کو ایک ایکسپورٹ حب کے طور پر استعمال کریں

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کراچی میں قائم خصوصی اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں:

  • ون ونڈو آپریشن
  • آسان بزنس رجسٹریشن
  • طویل مدتی لیز پر زمین
پاکستان چین دوستی
پاکستان چین دوستی

 مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع

پاکستان نے چین کو درج ذیل شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی:

  • زراعت اور فوڈ ایکسپورٹس
  • انفارمیشن ٹیکنالوجی اور AI
  • معدنیات اور کان کنی
  • خصوصی اقتصادی زونز

وزیراعظم کے مطابق، اگر جدید زرعی ٹیکنالوجی اپنائی جائے تو پاکستان آئندہ چند برسوں میں چین کو 10 ارب ڈالر تک زرعی مصنوعات برآمد کر سکتا ہے۔

 اہم معاہدے | MoUs

کانفرنس کے دوران کچھ بڑے معاہدے بھی سامنے آئے:

  • کھاد کی پیداوار کے لیے 1.12 ارب ڈالر کا معاہدہ
  • زرعی مشینری اور ایگرو کیمیکل شعبے میں 10 کروڑ ڈالر کی مفاہمت

یہ معاہدے پاکستان کے زرعی اور صنعتی شعبوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔

سی پیک  2.0 اور ڈیجیٹل سلک روٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کے مطابق، سی پیک اب صرف انفراسٹرکچر تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ ڈیجیٹل تعاون کی طرف بڑھ رہا ہے، جس میں شامل ہیں:

  • فائبر آپٹک نیٹ ورکس
  • مصنوعی ذہانت
  • ای کامرس
  • سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی

چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے بارے میں مزید جانیں:
https://www.cpec.gov.pk/

 پاکستان چین دوستی ؔ مضبوط اور مستحکم

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے اور مستقبل میں معاشی ترقی میں شراکت داری مزید بڑھے گی۔

مزید پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری سے متعلق خبریں پڑھیں:
https://azeemulshantv.com

Related Posts