ایک ماہ میں 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد، اشتہاری ایف آئی اے کے حوالے
مظفرگڑھ ( ڈپٹی بیور چیف ضلع مظفرگڑھ حافظ محمد فاروق احمد خان سعیدی القادری سٹھاری) انچارج پٹرولنگ پوسٹ کھنڈر میرانی محمد عرفان سب انسپکٹر نے میڈیا نمائندگان کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران آئی ٹی ایپس کے مؤثر استعمال سے 04 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،
جبکہ انسانی سمگلنگ و ویزا فراڈ کے مقدمہ میں ایف آئی اے لاہور کو مطلوب ایک مجرم اشتہاری گرفتار کر کے ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا گیا۔ اسی طرح دورانِ پٹرولنگ 60 شہریوں کو معاونت فراہم کی گئی،
یہ پڑھیں ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سمو کی مخدوم پیر سید افتخار حسن گیلانی سے ملاقات
جبکہ بغیر کاغذات و نمبر پلیٹ 30 موٹر سائیکلیں بند کر کے انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں اور ایل پی جی استعمال کرنے والی مسافر و سکول وینز کے خلاف 04 مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 170 چالان کر کے 40,300 روپے جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرایا گیا ہے