ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سمو کی مخدوم پیر سید افتخار حسن گیلانی سے ملاقات

ڈی پی او رحیم یار خان کی دربارِ قادریہ اوچ شریف حاضری

جتوئی ( بیرو چیف تحصیل جتوائی حافظ محمد فاروق احمد خان سعیدی القادری سٹھاری )ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سمو نے دربارِ عالیہ قادریہ حضرت محبوب سبحانیؒ اوچ شریف کے سجادہ نشین مخدوم پیر سید افتخار حسن گیلانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈی پی او عرفان علی سمو نے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی خیریت دریافت کی

یہ پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر زور

اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت علاقائی صورتحال پر بھی خوشگوار ماحول میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں باہمی احترام، رواداری اور عوامی خدمت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ مخدوم پیر سید افتخار حسن گیلانی نے ڈی پی او رحیم یار خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts

فیصل آباد میں کندھوں پر جیکٹس بیچنے والوں کے خلاف کارروائی، ویسٹ کوٹس قبضے میں لے لیے گئے
  • November 11, 2026

…

Continue reading
راولپنڈی کی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری, راجہ بازار میں خواتین کے لیے الگ ریڑھی بازار قائم
  • November 11, 2026

…

Continue reading