سیاسی کمیٹی کے فیصلے پر بغاوت؟ پی پی 167 پر پی ٹی آئی کے اندر ہلچل

 پی پی 167 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے نے پاکستان تحریک انصاف کے اندر واضح اختلافات کو جنم دے دیا ہے، جس کے بعد پارٹی عملاً دو مختلف آراء میں تقسیم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق متعدد مرکزی اور صوبائی رہنماؤں نے سیاسی کمیٹی کے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ پی پی 167 کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لیا جائے۔ رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے بائیکاٹ کی ہدایات مخصوص حالات اور مخصوص حلقوں کے لیے تھیں، جن کا اطلاق اس حلقے پر نہیں ہوتا۔

پی آئی اے کی نجکاری سازش ہے، مجبوری نہیں: پی ٹی آئی رہنما

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بائیکاٹ کی ہدایت ان نشستوں کے لیے دی تھی جہاں پارٹی ارکان کو سزاؤں کے بعد ڈی سیٹ کیا گیا، جیسا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کا معاملہ تھا، جبکہ پی پی 167 کی نشست ایک منتخب رکن کے انتقال کے باعث خالی ہوئی، اس لیے اس حلقے کو بائیکاٹ پالیسی کے زمرے میں شامل کرنا قیادت کے ایک حصے کو قابلِ قبول نہیں۔

ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا باضابطہ اعلان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم کی جانب سے سامنے آیا، تاہم پارٹی کے اندرونی حلقوں میں یہ تجویز زور پکڑ رہی ہے کہ سیاسی کمیٹی کے سامنے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی سفارش پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ پی پی 167 میں مسلم لیگ (ن) نے ملک محمد شفیع کھوکھر کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ یہ نشست ان کے صاحبزادے اور رکنِ صوبائی اسمبلی ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چار فروری کو ضمنی انتخاب کے انعقاد کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔

پچھلی حکومت کے چھوڑے کھنڈرات پر نئی عمارت کھڑی ہو رہی ہے، خواجہ آصف

سیاسی مبصرین کے مطابق پی پی 167 کا معاملہ تحریک انصاف کے لیے محض ایک حلقے کا انتخاب نہیں بلکہ پارٹی کی انتخابی حکمتِ عملی، اندرونی نظم و ضبط اور فیصلہ سازی کے طریقہ کار پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن کر سامنے آیا ہے، جس کے اثرات آئندہ سیاسی منظرنامے پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

Related Posts

قومی اسمبلی میں انکشاف: رکنِ اسمبلی نور عالم خان کا شناختی کارڈ منسوخ
  • January 13, 2026

اسلام آباد: قومی…

Continue reading
ملتان: دہلی گیٹ کے رہائشی نے منشیات سے لاتعلقی کا اعلان، مسجد میں حلف
  • January 12, 2026

ملتان کے علاقے…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *