پی ٹی آئی پاکستان دشمن ایجنڈے پر: سلطانہ شاہین کا بڑا بیان

سلطانہ شاہین کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، پارٹی پر پاکستان دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے کا الزام

ملتان:(شکیل چوہدری) مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور قوم کا قیمتی وقت ضائع کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، تاہم حکومت ملک و قوم کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے اپنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ پڑھیں پی ٹی آئی لانگ مارچ ملتوی، وزراء کے بیانات احمقانہ: ڈاکٹر روبینہ اختر

سلطانہ شاہین نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ عام اور غریب شہری بھی خوشحالی سے مستفید ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس پی ٹی آئی ملکی معیشت کو کمزور کرنے کے لیے ہر ممکن اوچھا ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قوم ایسے بے شعور عناصر کا اصل چہرہ پہچان چکی ہے اور اب پی ٹی آئی کی جانب سے کی جانے والی ہر کوشش کو قوم مسترد کر چکی ہے۔

Related Posts

کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کا زیر تعمیر ملتان لودھراں روڈ کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ
  • September 27, 2026

…

Continue reading
وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر زور
  • September 27, 2026

…

Continue reading