صدر ٹرمپ کا شہباز شریف کے بیان کی تائید، بھارت کو تنقید کا نشانہ

امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستانی موقف کی تائید، بھارتی جارحیت کو مسترد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے کی گئی غیر ضروری جارحیت کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزی کو غلط قرار دیا۔

قبل ازیں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ بھارت نے بے بنیاد الزامات کی آڑ میں پاکستان پر حملہ کیا، تاہم پاکستانی افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کو ایسا سبق دیا جو وہ طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔

یہ پڑھیں اے آئی جی لاجسٹکس کی زیرِ صدارت اجلاس

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی بروقت اور دور اندیش مداخلت کی بدولت جنوبی ایشیا میں لاکھوں انسانی جانیں محفوظ رہیں، کیونکہ دونوں ایٹمی طاقتیں مکمل جنگ کے قریب پہنچ چکی تھیں۔

انہوں نے زور دیا کہ خطے کو دوبارہ ایسی خطرناک صورتحال سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل اور منصفانہ حل نکالا جائے۔

Related Posts