عوام کے لیے بڑی خبر، 23 ستمبر کو عام تعطیل

سعودی عرب میں قومی دن کی تعطیل کا اعلان، 23 ستمبر کو ہوگی چھٹی

ریاض: سعودی عرب نے 2026 کے قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر کو سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ قومی دن کی چھٹی سرکاری و نجی شعبے سے وابستہ ملازمین کے لیے ہوگی۔

سعودی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق مملکت میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے، جس کے موقع پر مختلف سرکاری و عوامی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

لاہور:2 غیر ملکی خواتین کے اغوا و ریپ کیس میں بڑی پیشرفت

23 ستمبر کو ہوگی قومی دن کی چھٹی

2026 میں سعودی عرب کا قومی دن بدھ، 23 ستمبر کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر متعلقہ سرکاری و نجی شعبے کے ملازمین کو قانون کے تحت تعطیل دی جائے گی۔

وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی کے مطابق قومی دن کی تعطیل سعودی لیبر قوانین میں موجود ضوابط کے تحت مقرر کی جاتی ہے، جبکہ تعطیل سے متعلق قواعد کا اطلاق متعلقہ اداروں اور ملازمین پر نافذ قوانین کے مطابق ہوگا۔

سعودی عرب کا قومی دن کیوں منایا جاتا ہے؟

سعودی عرب میں قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن مملکتِ سعودی عرب کے اتحاد اور قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں تقریبات، ثقافتی پروگرامز اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، جبکہ سرکاری و نجی اداروں اور عوامی مقامات پر بھی خصوصی انتظامات دیکھنے میں آتے ہیں۔

ٹرمپ کا بڑا اعلان، نومولود بچوں کو حکومت کی جانب سے 1,000 ڈالر دینے کا فیصلہ

سعودی عرب میں قومی دن ملک کے اہم قومی مواقع میں شمار ہوتا ہے اور ہر سال شہری اور غیر ملکی باشندے بھی اس حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں میں شریک ہوتے ہیں۔

Related Posts