معرکۂ حق بنیان المرصوص” کے سلسلے میں شاندار جشنِ فتح

ضلعی انتظامیہ لودھراں کے زیر اہتمام “معرکۂ حق بنیان المرصوص” کے سلسلے میں شاندار جشنِ فتح کا انعقاد

لودھراں
( ڈسٹرکٹ بیوروچیف

وطنِ عزیز کی سلامتی و خودمختاری مقدم، پاک افواج اور قوم ایک پیچ پر ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے “معرکۂ حق بنیان المرصوص” کے سلسلے میں میونسپل اسٹیڈیم میں ایک شاندار میگا ایونٹ اور جشنِ فتح کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک افواج کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ملتان: دہلی گیٹ کے رہائشی نے منشیات سے لاتعلقی کا اعلان، مسجد میں حلف
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک افواج کی شاندار کامیابی کے اعتراف میں منعقدہ یہ پروقار تقریب شہریوں کے لیے یادگار بن گئی۔ جشنِ فتح میں معروف سرائیکی گلوکار اجمل ساجد، سبطین اجمل اور ارم سیال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔
تقریب میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ “معرکۂ حق” میں پاک افواج کی بہادری، دلیری اور قربانیوں کے چرچے ہر زبان پر تھے۔ شہریوں اور فیملیز کی بڑی تعداد نے جشنِ فتح میں شرکت کی اور پاک افواج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔ “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے فضا میں گونجتے رہے۔
تقریب میں قومی جذبے، ہمت، یکجہتی اور کامیابیوں کو مثالی انداز میں اجاگر کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق میں ہم سے کئی گنا بڑا دشمن ملک ہمارے پاؤں چاٹنے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج اور قوم نے ایک سال قبل مثالی ہمت و استقلال کا مظاہرہ کیا، جسے آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہماری افواج نے ثابت کیا ہے کہ ہم عظیم ہیں اور عظیم تر رہیں گے، جبکہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے جدوجہد مسلسل جاری رہے گی۔ انہوں نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور میگا فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر تمام انتظامی افسران کو مبارکباد پیش کی۔
فیسٹیول میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد طیب، لیاقت علی گیلانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر شہری شاندار آتشبازی سے خوب محظوظ ہوئے۔

Related Posts

ملتان: بی زیڈ کے علاقے میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر تاجروں کا ہنگامی اجلاس
  • January 16, 2026

ملتان (عقیل چوہدری)…

Continue reading
اقرار الحسن کی سیاست میں انٹری، نئی جماعت کا اعلان، سوشل میڈیا پر طنز و مزاح
  • January 16, 2026

معروف ٹی وی…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *