اسلام آباد (12 جون 2026): وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد (12 جون 2026): وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کر دی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 373.78 جبکہ ڈیزل کی قیمت 378.78 فی لیٹر ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق 13 جون 2026 سے ایک ہفتے کیلیے ہوگا۔

اسی طرح، مٹی کا تیل 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دی جس کے بعد اس کے نرخ 282 روپے 19 پیسے ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر تھی۔

گزشتہ ہفتے یعنی 5 جون 2026 کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی کا اعلان کیا تھا جبکہ ڈیزل کی نرخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ

اس سے قبل 29 مئی 2026 کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، قوم سے وعدہ کیا تھا جیسے ہی گنجائش پیدا ہوگی ریلیف دیا جائے گا.

شہباز شریف نے کہا تھا کہ پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کیلیے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کو فیول پر سبسڈی دی ہے، حکومتی ریلیف اس وقت دیا گیا جب دیگر ممالک میں پیٹرول کیلئے قطاریں لگی تھیں۔

Related Posts