ملتان میں شوہر اور بچوں کے سامنے خاتون سے زیادتی کا الزام، تین نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ملتان کے علاقے وان چھتہ کے قریب لرزہ خیز واردات، مسلح موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج

ملتان: تھانہ کی حدود میں وان چھتہ کے قریب مسلح افراد نے ایک فیملی کو روک کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی درخواست پر تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے کے مطابق خاتون اپنے شوہر اور دو کم عمر بچوں کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہی تھی کہ رات تقریباً 11 بجے وان چھتہ کے قریب بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔

شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ایک ملزم نے خاتون پر اسلحہ تان لیا جبکہ دوسرے نے بچوں کو یرغمال بنائے رکھا، اس دوران ایک ملزم خاتون کو سڑک سے ہٹا کر قریبی جھاڑیوں کی طرف لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ شوہر کے شور مچانے پر قریبی لوگ موقع پر پہنچ گئے، جس پر ملزمان فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: سابق مشیروں اور معاونین کے پاس 3 سے 4 سرکاری گاڑیاں، واپسی کا انتظار

سٹی پولیس آفیسر ملتان اختر فاروق نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کا طبی معائنہ کرا لیا گیا ہے اور فرانزک تجزیے کے لیے نمونے لاہور کی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش اور شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Related Posts

ایک ماہ سے مقدمہ درج نہ ہو سکا، چوکی انچارج پر ملزمان کو تحفظ دینے کا الزام
  • October 19, 2026

…

Continue reading