کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کا زیر تعمیر ملتان لودھراں روڈ کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ

عامر کریم خان کا ملتان لودھراں روڈ کا معائنہ، معیار پر زور

ملتان (خصوصی نمائندہ): کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے زیر تعمیر ملتان لودھراں روڈ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے کمشنر کو روڈ کے مختلف حصوں، روڈ بیس، استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل اور دیگر ڈھانچوں پر ہونے والی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ 62 کلومیٹر پر محیط یہ منصوبہ ساڑھے 4 ارب روپے کی خطیر رقم سے مکمل کیا جا رہا ہے، جس کی تکمیل کے لیے جنوری 2027 کی حتمی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

یہ پڑھیں ملتان بار ہال میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ، وکلاء کی بھرپور شرکت

کمشنر عامر کریم خان نے حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار مزید بڑھائی جائے اور منصوبے کے معیار پر ہر گز کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ متعلقہ ڈھانچوں، سروس روڈز اور نکاسیِ آب کے نظام پر بھی بیک وقت کام جاری رکھا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ منصوبہ مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور معیار کو ہر مرحلے پر یقینی بنایا جائے۔

Related Posts

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر زور
  • September 27, 2026

…

Continue reading
ڈی آئی خان دھماکہ: زخمی لے جانے والی ایمبولینس پر حملہ، ریسکیو اہلکاروں کی شہادت
  • September 26, 2026

…

Continue reading