روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس: آغاز سے اب تک 8.94 ارب ڈالر ملک کے اندر استعمال ہوئے

بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے متعارف کرائے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مجموعی آمد ستمبر 2026 کے اختتام تک 14 ارب 16 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں اس میں 25 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک)2020 میں اسکیم کے آغاز سے اب تک یہ آمد کی سب سے بلند سطح ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 602 ہو چکی ہے۔

رقم کہاں گئی؟

نومبر 2020 میں اسکیم کے آغاز سے اب تک آنے والی رقم میں سے 2 ارب 15 کروڑ ڈالر واپس بیرون ملک منتقل کیے جا چکے ہیں، جبکہ 8 ارب 94 کروڑ ڈالر ملک کے اندر استعمال ہوئے۔ اس کے بعد 3 ارب 7 کروڑ ڈالر کی خالص قابل واپسی ذمہ داری باقی رہی، جو اگست کے مقابلے میں تقریباً 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔

سرمایہ کاری کی تفصیل

ستمبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی خالص سرمایہ کاری 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہی، جس میں روایتی اور اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اور روشن ایکویٹی سرمایہ کاری شامل ہے۔

سرمایہ کاری کی قسم رقم ستمبر میں تبدیلی
اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس 1.38 ارب ڈالر 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافہ
روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس 74 کروڑ ڈالر 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافہ
روشن ایکویٹی سرمایہ کاری 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر 20 لاکھ ڈالر کمی

اسلامی سرٹیفکیٹس مجموعی سرمایہ کاری میں سب سے بڑا حصہ رکھتے ہیں۔

اکاؤنٹس میں موجود رقم اور واپسی

اکاؤنٹس میں موجود رقم 4 ملین ڈالر کمی کے ساتھ 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہ گئی، جبکہ دیگر ذمہ داریاں 20 لاکھ ڈالر بڑھ کر 8 کروڑ ڈالر ہو گئیں۔

ماہانہ بنیاد پر رقم کی واپسی اگست کے 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں ستمبر میں کم ہو کر 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہ گئی۔ دوسری جانب ملک کے اندر استعمال ہونے والی رقم 17 کروڑ ڈالر بڑھ کر مجموعی طور پر 8 ارب 94 کروڑ ڈالر ہو گئی۔

یہ پڑھیں ایم جی ایچ ایس سپر ہائبرڈ: برطانیہ میں بہترین پلگ ان ہائبرڈ کا اعزاز جیتنے والی گاڑی اب پاکستان میں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کیا ہے؟

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہ سہولت دیتے ہیں کہ وہ گھر بیٹھے آن لائن بینک اکاؤنٹ کھول سکیں اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اور اسٹاک مارکیٹ سمیت مختلف ذرائع سے پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں۔

Related Posts

اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر جرمانے لگا کر اربوں کما لیے، نام اور خلاف ورزیاں عوام سے چھپا لی گئیں
  • October 12, 2026

…

Continue reading