فیملیز اور نوجوانوں کے لیے خوشخبری، پنجاب میں سستے سینما کا منصوبہ
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ملک میں فلم انڈسٹری کی بحالی اور سینما گھروں میں رونق بڑھانے کے لیے ون ڈالر سینما کے نام سے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
مجوزہ منصوبے کے تحت سینما ٹکٹ کی قیمت 300 سے 350 روپے کے درمیان رکھی جائے گی، تاکہ فیملیز، نوجوان اور متوسط طبقے کے افراد بھی کم خرچ میں فلم دیکھ سکیں۔
حکومتی مؤقف کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان لوگوں کو دوبارہ سینما گھروں کی طرف لانا ہے جنہوں نے مہنگے ٹکٹوں کی وجہ سے سینما جانا چھوڑ دیا تھا۔ اس کے ساتھ مقامی فلم انڈسٹری کو سہارا دینا بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں. پیٹرول بائیکس کی چھٹی؟ پنجاب میں الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے کا نیا کارخانہ لگے گا
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت پاکستانی سینما کے فروغ اور سینما گھروں میں حاضری بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کر رہی ہے۔
تاہم یہ منصوبہ ابھی تجویز کے مرحلے میں ہے۔ حکومت کی جانب سے نہ تو عمل درآمد کی کوئی تاریخ بتائی گئی ہے اور نہ ہی حتمی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔