پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں کے اوقات بدل گئے! 16 اکتوبر سے نیا ٹائم ٹیبل نافذ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے اوقات 16 اکتوبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات صبح 8:45 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کو اسکول کا وقت صبح 8:45 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب میں اسموگ کے خلاف بڑا اقدام، خصوصی یونٹس میدان میں آگئے
ڈبل شفٹ اسکولوں کے لیے صبح اور دوپہر کی شفٹوں کے الگ الگ اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات 8:45 سے 1:15 بجے تک اور جمعہ کو 8:45 سے 12:30 بجے تک جاری رہے گی۔
دوپہر کی شفٹ پیر سے جمعرات 1:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کو یہ شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 4:30 بجے تک لگے گی۔
محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ نئے شیڈول پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں. دریا کی نذر ہوتی بستی گوپانگ، متاثرین کا حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ
14 اکتوبر کو جاری ہونے والے اور سیکرٹری اسکول ایجوکیشن مدثر ریاض ملک کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضلعی تعلیمی حکام مقامی ضروریات کے مطابق گرلز اسکولوں میں آغاز اور اختتام کے درمیان 15 منٹ کے وقفے میں ردوبدل کر سکتے ہیں۔