دریا کی نذر ہوتی بستی گوپانگ، متاثرین کا حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ

جتوئی کی بستی گوپانگ میں دریائی کٹاؤ سے مکانات، مسجد اور سکول دریا برد، متاثرہ خاندان بے گھر

جتوئی (ڈپٹی بیورو چیف نادر عباس کی رپورٹ)جتوئی کی بستی گوپانگ میں دریائی کٹاؤ نے تباہی مچا دی ہے۔ کٹاؤ کے باعث قیمتی زرعی زمینیں، مکانات، مسجد اور سکول دریا کی نذر ہو چکے ہیں، جس کے بعد بستی کے مکین بے گھر ہونے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کئی متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کے سر سے چھت چھن چکی ہے اور روزمرہ زندگی شدید مشکلات کا شکار ہے۔

یہ پڑھیں مظفرگڑھ: کھنڈر میرانی پٹرولنگ پوسٹ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

متاثرین کا کہنا ہے کہ اس سنگین صورتحال کے باوجود اعلیٰ حکام کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام فوری نوٹس لیں، دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی انتظامات کریں اور بے گھر ہونے والے خاندانوں کی دادرسی کی جائے۔

Related Posts

وزیراعظم کی ہدایت: اسلام آباد آسان خدمت سینٹر کی توسیع تیز کی جائے
  • October 1, 2026

…

Continue reading