علماء کا فرض ہے کہ سوشل میڈیا کے الحاد اور شکوک و شبہات کی یلغار کا مقابلہ کریں، مفتی منیب الرحمن
ملتان (شکیل چودھری) تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے صدر اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے الحاد مادہ پرستی اور شکوک و شبہات کی فکری یلغار ہے ان حالات میں علماءکا فرض ہے کہ وہ فکری سائنسی اور سماجی تقاضوں کو علمی اور عملی میدان میں اسلام کی حقانیت کے ذریعے امت کی رہنمائی کریں
وہ گزشتہ شب شاہی عید گاہ میں جامعہ اسلامیہ انوار العلوم کے سالانہ جلسہ کی تیسری نشست میں خطاب کر رہے تھے جامعہ کے مہتمم علامہ سید مظہر سعید کاظمی اور خواجہ غلام اللہ بخش تونسوی نے صدارت کی پیر سید احمد شاہ بخاری، میاں آصف محمود ،میاں جمیل احمد مہما نان خصوصی تھے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ملک کی غالب اکثریت اہل سنت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے
کہ وہ باہمی فروعی اختلافات کو یکسر ختم کر کے ملک و ملت کی قیادت کا فریضہ سرانجام دیں بین الاقوامی دین سکالر اور مبلغ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا کہ دینی تعلیم کا بنیادی مقصد انسانی معاشرے کی اصلاح ہے جس سے معاشرے کو نا انصافی اور اخلاقی پستی سے نکال کر اسے صحت مند پرامن اور اخلاقی اقدار کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے
یہ بھی پڑھیں ملتان: جید علماء و مشائخ کا اجتماع، جامعہ انوار العلوم کا سالانہ جلسہ 6 نومبر سے
علامہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے غزالی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کی دینی تبلیغی اور روحانی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علامہ کاظمی ؒ کے شاگرد اور خلفاءدنیا کے مختلف حصوں میں خدمت دین اور اشاعت اسلام میں مصروف ہیں جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ مولانا فاروق خان سعیدی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے جلسہ میں قاری محمد سلمان عمر سعیدی
، قاری محمد صفدر نقشبندی، قاری حق نواز سعیدی اور قاری محمد عزیر ہاشم نے تلاوت کی جبکہ منیر حسین ہاشمی سعیدی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا جامعہ کے مہتمم اور جماعت اہل سنت کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی اور جامعہ کے اساتذہ نے 204 حفاظ وقراءاور 486 فضلاءاور مفتیان کرام کی دستار بندی کی
اور انہیں اسناد فضیلت دیں جلسہ سے برطانیہ کے ممتاز عالم دین مفتی انصر القادری، پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد سعیدی، پروفیسر نذیر مظہر سعیدی ، مولانا ڈاکٹر نور ہاشم سعیدی، مولانا محمد شاہد سعیدی، پروفیسر خورشید احمد سعیدی، ڈاکٹر نجم الحسن حسنی، صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی، صاحبزادہ سید احد سعید کاظمی، صاحبزادہ سید محمد حمزہ سعید کاظمی، پیر سید احمد شاہ بخاری، میاں آصف محمود نقشبندی
، میاں جمیل احمد، محمد حسین بابر ایڈووکیٹ، مولانا قاری امان اللہ مہروی، قاری حق نواز سعیدی، مولانا غلام شبیر سواگی، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، مرزا محمد ارشد القادری، مولانا محمد رمضان عطاری، مولانا محمد الیاس معینی ، مولانا عبدالرزاق نقشبندی، مولانا محمد صدام سلطانی ،قاضی محمد بشیر گولڑوی، مولانا عبدالرحیم سعیدی ،قاری اللہ داد سعیدی، ڈاکٹر ارشد علی بلوچ ،صوفی منظور احمد باروی سمیت ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
ملتان: جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے سالانہ جلسے کی تیسری نشست میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن ہزاروی،مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی، مفتی انصر القادری،مفتی محمد حسن رضا یلدرم، ڈاکٹر نجم الحسن حسنی، ڈاکٹر سعید احمد سعیدی، پروفیسر خورشید احمد سعیدی، مولانا فاروق خان سعیدی، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، مولانا ڈاکٹر ہاشم سعیدی خطاب کررہے ہیں علامہ سید مظہر سعید کاظمی،سید حامد سعید کاظمی، سید طاہر سعید کاظمی، خواجہ غلام اللہ بخش تونسی، پیر احمد شاہ بخاری ، میاں آصف محمود اور میاں جمیل احمد اسٹیج پر موجود ہیں۔