APRNS: کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج وقت کی ضرورت تھی

آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (APRNS) کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ وقت کی ضرورت تھا۔ ان کے مطابق ملکی مفاد سے آگے کچھ نہیں اور دفاع پاکستان کے لیے سب ایک ہیں۔

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  کو موصول ہونے والے APRNS کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملکی مفاد سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، اور پاکستان کے دفاع کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

مقامی اخبارات پر قدغن کا دور ختم

پیغام کے مطابق خیبر پختونخوا میں مقامی اخبارات پر قدغن لگانے کا دور ختم ہو گیا ہے۔

یہ پڑھیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے بعد بڑا فیصلہ، 12 اکتوبر کو اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند

دہشتگردی کا خاتمہ ہر حکومت کی ذمہ داری

غلام مرتضیٰ جٹ کے مطابق دہشتگردی اور دہشتگردوں کا خاتمہ ہر حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ پیغام میں کہا گیا کہ جو بھی حکومت اپنی یہ ذمہ داری پوری نہ کرے اور دہشتگردی کو روکنے کی کوشش نہ کرے، وہ عہدہ چھوڑ دے۔

Related Posts