ملزمان کے حق میں بیان دینے والے گواہان بھی زد میں، اسلام آباد پولیس کا بڑا قدم

اسلام آباد پولیس نے ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت زیادتی کے 7 مقدمات کے مدعیان اور گواہان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی علی وسیم نے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ سات مقدمات میں مدعیان اور گواہان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کیے جائیں۔

یہ پڑھیں دردناک سانحہ: دریائے چناب میں 5 نوجوان ڈوب گئے، گنگا پتن پر کہرام، والدین غم سے نڈھال

ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی علی وسیم کا کہنا ہے کہ ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کرا کے رقم کے عوض انہیں واپس لے لیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق ذاتی مفادات کے لیے جھوٹا الزام لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

علی وسیم نے مزید ہدایت کی کہ ملزمان کے حق میں بیان دینے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Related Posts

مولانا فضل الرحمان کا دھماکہ خیز بیان: مشرف سے آج تک ہر دور میں حالات بگڑے
  • October 12, 2026

…

Continue reading