جتوئی: بن صادق ہوٹل پر آرائیں برادری کا اکٹھ، ذاتی انا اور لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کی تلقین
جتوئی (ڈپٹی بیورو چیف حافظ محمد فاروق احمد خان سعیدی القادری سٹھاری): تحصیل جتوئی میں چوہدری آرائیں برادری کا ماہانہ اجلاس چوہدری ثناءاللہ کی صدارت میں بن صادق ہوٹل پر منعقد ہوا۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت چوہدری محمد یوسف نے حاصل کی۔ شرکاء نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں مقررین نے کہا کہ سماجی رابطے مسائل کے حل کی جانب پہلا قدم ہیں۔ انہوں نے ذاتی انا اور لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کرنے اور دکھ سکھ میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی تلقین کی۔
شرکاء نے ذاتی مفاد کو پسِ پشت ڈال کر برادری کے اس اجتماع کو مزید وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں اس اجتماع کو تحصیل سطح پر متعارف کرانے کی کوشش بھی شامل تھی۔
یہ پڑھیں مظفرگڑھ: کھنڈر میرانی پٹرولنگ پوسٹ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری
اجلاس میں شریک اہم شخصیات: چوہدری ثناءاللہ، چوہدری محمد یوسف، چوہدری محمد شہزاد، چوہدری حامد سلیم، چوہدری عابد سلیم، چوہدری عبدالشکور، چوہدری محمد آصف نصیر، چوہدری محمد شریف، چوہدری محمد شاہد، چوہدری محمد ایوب، چوہدری عبدالرزاق ساقی، ماسٹر چوہدری خوشی محمد، چوہدری حسن نثار، چوہدری محمد صابر (مالک بن صادق ہوٹل)، چوہدری محمد ناصر اور بیرسٹر چوہدری عمیر عبدالخالق۔ میڈیا کے فرائض چوہدری غلام مرتضیٰ نے انجام دیے۔
اجلاس کے اختتام پر برادری کی بھلائی، خیر و برکت اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔