سونا رکنے کا نام نہیں لے رہا! مسلسل تیسرے دن مہنگا

سونا مسلسل تیسرے روز مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے پر پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا اور ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1,100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 974 روپے ہو گئی۔

یہ پڑھیں حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان، 6 اکتوبر سے نئے ریٹ نافذ

اس سے ایک روز قبل جمعہ کو سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ نرخ 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے تک پہنچ گئے تھے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت اوپر گئی۔ بین الاقوامی سطح پر سونا 11 ڈالر مہنگا ہو کر 4,195 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 43 روپے کے اضافے سے 6,555 روپے پر پہنچ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث خریداروں اور زیورات کی خریداری کا ارادہ رکھنے والے شہریوں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں، جبکہ سرمایہ کار عالمی مارکیٹ کے رجحان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Related Posts

حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان، 6 اکتوبر سے نئے ریٹ نافذ
  • October 5, 2026

…

Continue reading