ساہیوال میں ٹینس کا تاریخی معرکہ ختم، فاتح کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش
ساہیوال پرنس الطاف حسین سے ،،، آل پاکستان رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ ساہیوال کلب میں اختتام پذیر ہوگیا تقریب کے مہمانِ خصوصی پیر زادہ سید عمران احمد شاہ ولی وفاقی وزیر تھے ٹینس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں شیخ عظمت سلیم ، میاں نوید مالک نے ماڈل رول ادا کیا اختتامی تقریب میں ہر طرف رنگ و نور کی برسات تھیں ٹورنمنٹ میں ملک بھر سے سینکڑوں کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا وفاقی وزیر پیر زادہ سید عمران احمد شاہ نے پہلے ، دوسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں میں اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر بین الاقوامی ٹینس پلیئر صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق ، ملک رشید ،ملک عقیل بھائی جلوہ افروز تھے
یہ پڑھیں فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا کا ایرانی وفد کے 15 ارکان کو ویزہ دینے سے انکار، نئی تنازع کا آغاز
،تقریب میں عوام دوست شخصیت ایم پی اے ملک قاسم ندیم ، رانا وسیم اختر سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، رانا حسن سعید ، میاں قیصر سردار رامے ، شیخ محمد اعظم ، شیخ اعجاز احمد جنرل سیکرٹری پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ، شیخ اعجاز احمد رضا ، انجم حبیب ، احسن حفیظ سنیئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، اے ڈی سی جی نیاز احمد مغل ، سمیت آل معزز کلب ممبران ، سرمایہ کاروں تاجروں صنعتکاروں ، سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی تقریب کے دوران ریفریشمنٹ کا بھی خوب انتظام تھا اس موقع پر سیکرٹری ساہیوال کلب شیخ عظمت سلیم ، کوآرڈینیٹر میاں نوید مالک کو حاضرینِ تقریب نے ٹورنامنٹ کو شاندار اور کامیاب بنانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا