اسلام آباد: سکیورٹی وجوہات کی بنا پر موٹروے ایم ون بند، ٹریفک کے متبادل انتظامات
دارالحکومت اسلام آباد میں متوقع سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکام نے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی بندش کا اعلان کر دیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق بدھ کی شام سے موٹروے ایم ون کا روٹ اسلام آباد سے چھچھ انٹرچینج تک ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ اسی طرح موٹروے ایم 14 پر ہکلہ سے کنڈل تک بھی ٹریفک روک دی جائے گی۔
علاوہ ازیں، 23 ستمبر سے موٹروے ایم 2 پر لاہور کی جانب سے بھاری اور کارگو گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد کا رخ کرنے والی بھاری گاڑیوں کو جی ٹی روڈ کے متبادل راستے سے گزرنا ہوگا، جبکہ ایم 2 اور ایم 3 پر سفر کرنے والی گاڑیوں کا رخ کالا شاہ کاکو کے مقام سے جی ٹی روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
یہ پڑھیں اے آئی جی لاجسٹکس کی زیرِ صدارت اجلاس
ترجمان کے مطابق جی ٹی روڈ (این 5) بھی بدھ کی شام سے اٹک خورد کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند کر دی جائے گی۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بندش کے دوران متبادل راستوں اور ٹریفک کی تازہ صورتحال سے متعلق ہدایات پر عمل کریں۔