خیبرپختونخوا: سابق مشیروں اور معاونین کے پاس 3 سے 4 سرکاری گاڑیاں، واپسی کا انتظار

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے باوجود سابق وزراء سرکاری گاڑیاں چھوڑنے کو تیار نہیں، کسی کے پاس 4، 4 گاڑیاں!

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سابق کابینہ کے کئی ارکان نے عہدے ختم ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں اب تک واپس نہیں کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود سابق وزراء سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض سابق وزراء، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کے پاس ایک نہیں بلکہ تین سے چار سرکاری گاڑیاں موجود ہیں۔ اسی طرح سابق پارلیمانی سیکرٹریز بھی سرکاری گاڑیاں واپس کرنے والوں میں شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں APRNS: کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج وقت کی ضرورت تھی

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کچھ نجی سوشل میڈیا شخصیات بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہی ہیں۔ تاہم چند سابق کابینہ اراکین ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی گاڑیاں واپس کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں کہ باقی گاڑیاں کب اور کیسے واپس لی جائیں۔

Related Posts

این او سی ملے نہ ملے جلسہ ہو کر رہے گا! ملتان میں جے یو آئی کا انتظامیہ کو دوٹوک اعلان
  • October 13, 2026

…

Continue reading