راجن پور کلاں میں تعزیت کا سماں، الحاج سردار محمد علی خان بٹوانی کی نماز جنازہ ادا

راجن پور کلاں کی معروف شخصیت الحاج سردار محمد علی خان بٹوانی انتقال کر گئے

جتوئی سے نمائندہ ( بیرو چیف تحصیل جتوائی حافظ محمد فاروق احمد خان سعیدی القادری سٹھاری) راجن پور کلاں: الحاج سردار محمد علی خان بٹوانی سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت ​راجن بپور کلاں (نمائندہ پاک گرین ٹی وی): راجن پور کلاں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی احمد علی خان بٹوانی، حاجی اصغر علی خان، حاجی آصف علی خان، اور صفدر علی خان بٹوانی کے بھائی، جبکہ تقی احمد خان بٹوانی اور شفیق احمد خان بٹوانی کے والد محترم الحاج سردار محمد علی خان بٹوانی انتقال کر گئے۔

یہ پڑھیں اسلام آباد (12 جون 2026): وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

​مرحوم کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ جگر گوشہ غزالی زماں صاحبزادہ علامہ سید ارشد سعید شاہ صاحب کاظمی نے پڑھائی۔
​نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء میں سابق چیئرمین مسلم آباد مخدوم سکندر حسین، مخدوم غیور حسین، مخدوم ابو امام، سابق چیئرمین کچہ چوہان سردار محمد کامران خان مزاری، سابق چیئرمین کچہ سبزانی سردار عطا اللہ خان مزاری، ٹکٹ ہولڈر حلقہ 264 میاں عبدالمومن، قاضی انعام اللہ چاچڑ، قاضی عبدالماجد چاچڑ، چوہدری شوکت حسین، جام صفدر حسین بڑرہ، مولوی عزیر طارق چوہان، سردار غلام مصطفی خان چانڈیو، ڈی جی ایم کین جمالدین والی شوگر ملز محمد اکرم انجم، منیجر پنجاب بنک روجھان جام فاروق احمد جھلن، منیجر پنجاب بنک رحیم یار خان بشیر احمد کسرا، جام حاجی محمد شریف جھلن، جام محمد عمران جھلن، جام عبدالغفور جھلن، جام افضل نہایا، جام اجمل نہایا، جام ایوب سانگھی، حاجی اصغر خان ڈاہر، ظہیر خان ڈاہر، عاشق خان پٹھان، ایڈوکیٹ سعید احمد خان، ساجد خان بٹوانی، نزیر احمد خان بٹوانی، حاجی خادم حسین خان، عاشق خان کورائی سمیت بٹوانی برادری اور علاقہ بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
​اس موقع پر حاجی احمد علی خان بٹوانی، حاجی اصغر علی خان، صفدر علی خان، تقی احمد خان، شفیق احمد خان، اعجاز احمد خان، ایاز احمد خان، حاکم علی خان، حسین علی خان بٹوانی اور دیگر جملہ لواحقین سے فاتحہ خوانی کی گئی اور اظہار تعزیت کیا گیا۔
​شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی صدمے کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Related Posts

مظفرگڑھ میں شاندار تقریبِ رخصتی، راؤ عاطف علی خان نے نئی جوڑی کو دعاؤں سے نواز دیا
  • June 15, 2026

Continue reading