غازیٔ ملت سید جاوید سعید کاظمی اچانک کراچی پہنچ گئے، والدہ کی صحت سے متعلق اہم اپیل سامنے آگئی

کارکنان، عقیدت مندوں اور محبین سے دعاؤں کی درخواست

غازیٔ ملت سید جاوید سعید کاظمی والدہ محترمہ کے علاج کے سلسلے میں کراچی پہنچ گئے
مظفرگڑھ( ڈسٹرکٹ بیورو چیف) کراچی: بانی کاظمی گروپ اور عوامی لیڈر غازیٔ ملت سید جاوید سعید کاظمی، چیئرمین تحریک بقاء اسلام پاکستان و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-178 علی پور، اپنی والدہ محترمہ کے علاج معالجہ کے سلسلے میں کراچی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آغا خان ہسپتال میں اپنی والدہ کی عیادت اور علاج کے مراحل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ان کے جملہ دوست احباب، عقیدت مندوں، محبین، کارکنان، رفقاء اور آستانہ عالیہ سعیدیہ کاظمیہ سے وابستگان کی خدمت میں مؤدبانہ گزارش کی گئی ہے کہ غازیٔ ملت کی والدہ صاحبہ کی صحت یابی، شفائے کاملہ اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔

راولپنڈی فائرنگ کیس: اراضی کے تنازع پر باپ بیٹا قتل، سی پی او کا نوٹس اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم

دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے طفیل اماں جی کو صحتِ کاملہ، عاجلہ اور مستدامہ عطا فرمائے اور انہیں جلد صحت مند فرمائے۔ آمین۔

یاد رہے کہ صوبہ سندھ، حیدرآباد اور کراچی کے احباب صدر تحریک بقاء اسلام کراچی جناب عمران الدین سعیدی سے رابطہ کرکے غازیٔ ملت سید جاوید سعید کاظمی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

Related Posts

مظفرگڑھ میں شاندار تقریبِ رخصتی، راؤ عاطف علی خان نے نئی جوڑی کو دعاؤں سے نواز دیا
  • June 15, 2026

Continue reading
راجن پور کلاں میں تعزیت کا سماں، الحاج سردار محمد علی خان بٹوانی کی نماز جنازہ ادا
  • June 15, 2026

Continue reading