انصاف مانگنے آئی زخمی خواتین کو چوکی سے گالیاں دے کر نکال دیا گیا! علی پور میں پولیس کے خلاف احتجاج
علی پور (بیورو چیف صابر ماہیوال)چوکی میروالہ کے انچارج پر انکوائری کے دوران مدعی پارٹی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا الزام تشدد کا شکار زخمی خواتین کے مطابق غلیظ گالیاں دیتے ہوئے چوکی سے نکال دیا ۔ملزمان پارٹی کو تحفظ فراھم کرنے لگا ۔
متاثرہ شخص فیض بخش کا خواتین کے ھمراہ پولیس کے خلاف احتجاج۔مقدمہ درج کرتے ھوئے بد سلوکی پر محکمانہ انکوائری کا مطالبہ تفصیل کے مطابق جھگی والا کے رہائشی فیض بخش نے خواتین کے ھمراہ صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ جتوئی کی میر والا چوکی کے انچارج رانا عدیل اے ایس آئی نے لا قانونیت کی انتہا کر رکھی ۔
جس کے باعث چوری ڈکیتی کی وارداتیں عام ہیں اور سرعام اس کے حمایت یافتہ افراد نے میرے خاندان پر تشدد کیا متاثرہ خاندان کا دعویٰ ہے کہ ایک ماہ قبل ملزمان رمضان وغیرہ نے دو بیٹوں اور دو خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیکل رپورٹس کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی اور نہ ہی مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں. پنجاب میں اسموگ کے خلاف بڑا اقدام، خصوصی یونٹس میدان میں آگئے
چوکی انچارج نے انکوائری کے دوران خواتین کو بھی غلیظ گالیا دیں اور الٹا مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دے رہا ھے متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے چوکی ترجمان میر والا نے بتایا دونوں فریق آپس میں قریبی رشتہ دار ھیں میڈیکل رپورٹ میں کچھ نہیں میرٹ پر پرچہ دوں گا۔