حیسکو قاسم آباد ڈویژن کی کارکردگی میں بہتری، ریکوری 58 فیصد سے متجاوز

حیدرآباد (ویب ڈیسک) حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے قاسم آباد ڈویژن نے بجلی بلوں کی وصولی میں گزشتہ سال کی نسبت نمایاں بہتری دکھائی ہے۔ یہ پیش رفت چیف ایگزیکٹو حیسکو فیض اللہ ڈاہری اور ایس ای حیدرآباد سرکل عقیل نور میمن کی خصوصی ہدایات کے بعد سامنے آئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025 میں ڈویژن کی ریکوری 53.8 فیصد رہی تھی، جبکہ ستمبر 2026 میں یہ بڑھ کر 58.12 فیصد تک پہنچ گئی۔ یوں ایک سال کے دوران ریکوری میں 4.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ پڑھیں آرائیں برادری کا اجلاس، باہمی رابطوں کو مسائل کے حل کی جانب پہلا قدم قرار دے دیا گیا

اس کارکردگی کے نتیجے میں قاسم آباد ڈویژن سرکل ون کے ڈویژنوں میں ریکوری کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر رہا۔ اس بہتری کو ایکسیئن قاسم آباد ظفر سولنگی کی نگرانی میں کی گئی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ریکوری میں اضافے سے نہ صرف ڈویژن کی مجموعی کارکردگی بہتر ہوئی ہے بلکہ بقایا بجلی بلوں کی وصولی کے لیے جاری مہم کے مثبت نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔

  • Related Posts

    آرائیں برادری کا اجلاس، باہمی رابطوں کو مسائل کے حل کی جانب پہلا قدم قرار دے دیا گیا
    • October 5, 2026

    …

    Continue reading
    دریا کی نذر ہوتی بستی گوپانگ، متاثرین کا حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ
    • October 5, 2026

    …

    Continue reading