دریائے چناب نے ایک ہی لمحے میں پانچ گھروں کے چراغ بجھا دیے، جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں گانگا پتن کے مقام پر پانچ نوجوان ڈوب گئے۔ حادثے کی اطلاع پھیلتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور خوف کی لہر دوڑ گئی۔
جتوئی( ڈپٹی بیورو چیف نادر عباس) کے مطابق ڈوبنے والے نوجوانوں کے مبینہ نام سامنے آ گئے ہیں
- محمد علی ولد دلدار، قوم راجپوت
- رانا عثمان ولد طارق
- ملک احمد ولد اقبال
- عبدالرحمن ولد ارشاد، رہائشی بھنڈے والی
- محمد مکی ولد امیر بخش
اس اچانک حادثے کے بعد انتظامیہ نے نوجوانوں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے، تاہم خبر لکھے جانے تک کسی بھی نوجوان کا سراغ نہیں مل سکا۔
ادھر لاپتہ نوجوانوں کے والدین اور اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔ ایک ہی علاقے کے پانچ نوجوانوں کے یوں اچانک دریا کی نذر ہو جانے سے پورے علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔
یہ پڑھیں دریا کی نذر ہوتی بستی گوپانگ، متاثرین کا حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ
اللہ تعالیٰ ان نوجوانوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور ان کے اہلخانہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تلاش کا کام جاری ہے، مزید تفصیلات سامنے آنے پر خبر اپڈیٹ کی جائے گی۔