اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے پرانے تعلق کو یاد کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ 1985 میں پہلی بار جنوبی کوریا گئے تھے، جہاں انہوں نے دیوو کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ان کے مطابق اس دورے میں ایک اسٹیل پلانٹ بھی دیکھا گیا اور کئی دوسری کمپنیوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسی دورے کی بدولت، جب وہ پہلی بار پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، تو دیوو کی ایئرکنڈیشنڈ بسیں پہلی مرتبہ پاکستان میں، شہرِ لاہور میں متعارف کرائی گئیں۔
یہ پڑھیں آرائیں برادری کا اجلاس، باہمی رابطوں کو مسائل کے حل کی جانب پہلا قدم قرار دے دیا گیا
وزیراعظم نے جنوبی کوریا کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کوریا کی معیشت بہت مضبوط ہے اور اس کا شمار دنیا کے صفِ اول کے صنعتی ممالک میں ہوتا ہے۔