وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضلع کرم میں سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو ناکام بنانے اور 12 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں بہادری کا مظاہرہ کیا اور سرحد پار سے آنے والے عناصر کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ دہشتگردوں کے خلاف اس کارروائی کے دوران نائب صوبیدار ہدایت امان شہید ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید نائب صوبیدار کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ پڑھیں دردناک سانحہ: دریائے چناب میں 5 نوجوان ڈوب گئے، گنگا پتن پر کہرام، والدین غم سے نڈھال
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
لاہور (11 اکتوبر)