گولڈ مارکیٹ میں ہلچل، پاکستان میں سونے کے تازہ نرخ جاری

گولڈ ریٹ اپڈیٹ .پاکستان میں آج کے تازہ ترین گولڈ ریٹس جاری

پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین مارکیٹ رپورٹس کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار روپے سے 4 لاکھ 58 ہزار روپے فی تولہ کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مختلف شہروں میں مقامی صرافہ مارکیٹ کے حساب سے معمولی فرق دیکھا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد اور اس کے گردونواح، بشمول غوری ٹاؤن، میں 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 4 لاکھ 52 ہزار روپے سے 4 لاکھ 58 ہزار روپے کے درمیان رہی۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 520 روپے سے 3 لاکھ 92 ہزار 670 روپے کے درمیان دیکھی گئی۔

22 قیراط سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 14 ہزار روپے سے 4 لاکھ 40 ہزار روپے فی تولہ کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا تعلق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر سے ہوتا ہے۔

یہ پڑھیں خصوصی سولر اسکیم ! حکومت نے فلیٹوں میں رہنے والوں کی بڑی مشکل آسان کردی

تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ردوبدل اور کرنسی مارکیٹ کی صورتحال مقامی صرافہ بازاروں پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے، جس کے باعث نرخ دن بھر میں معمولی تبدیلی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

خریداروں اور سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ سونا خریدنے یا فروخت کرنے سے قبل اپنے مقامی صرافہ بازار یا مستند ڈیلر سے تازہ ترین نرخوں کی تصدیق ضرور کر لیں، کیونکہ قیمتیں وقتاً فوقتاً تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔

Related Posts