ڈی آئی خان دھماکہ: زخمی لے جانے والی ایمبولینس پر حملہ، ریسکیو اہلکاروں کی شہادت

ڈی آئی خان: زخمیوں کی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: یہاں امن میلہ پولیس چوکی پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس کو فتنہ الخوارج کے عسکریت پسندوں نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ریسکیو کے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ واقعہ درازندہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں دھماکے کے زخمیوں کو منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایمبولینس پر فائرنگ کر دی گئی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے جو تاحال جاری ہے۔

یہ پڑھیں کیا موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول پر 2 ہزار روپے سبسڈی اب ملے گی؟

خیال رہے کہ یہ خودکش حملہ ڈی آئی خان-کوئٹہ روڈ پر واقع انسداد اسمگلنگ چوکی پر ہوا تھا، جہاں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا دی گئی تھی۔ اس حملے میں 2 سالہ بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں پولیس اور کسٹمز کے اہلکار بھی شامل تھے۔ دھماکے سے 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

  • Related Posts

    پی ٹی آئی لانگ مارچ ملتوی، وزراء کے بیانات احمقانہ: ڈاکٹر روبینہ اختر
    • September 26, 2026

    …

    Continue reading
    آئی جی اسلام آباد کا تاریخی تھانہ گولڑہ کا دورہ، پولیس سروسز میں بہتری کی ہدایات
    • September 26, 2026

    …

    Continue reading