رام پور کے طلبہ اور شہری مشکلات کا شکار

رام پور کی مرکزی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، طلبہ اور شہری مشکلات میں

جتوئی سے نمائندہ ( بیر و چیف تحصیل جتوائی حافظ محمد فاروق احمد خان سعیدی القادری سٹھاری ) خستہ حال سڑک، فلٹریشن پلانٹ کا فقدان، صاف پانی کا بحران اور دریائے سندھ کا کٹاؤ، طلبہ سمیت رام پور کے عوام چاروں طرف سے مسائل میں گھر گئے

جتوئی سے بنیادی مرکز صحت رام پور، ریورائین چوکی اور کوٹلہ مغلاں کی طرف جانے والی مرکزی سڑک تباہ حالی کا شکار، روزانہ سینکڑوں طلبہ، مریض، کسان اور شہری شدید مشکلات سے دوچار، فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے سے عوام صاف پانی سے محروم، جبکہ دریائے سندھ کا کٹاؤ زرعی زمینوں اور آبادی کے لیے مستقل خطرہ بن گیا

تحریر: ڈاکٹر محمد ذوالفقار علی مغل

جتوئی: تحصیل جتوئی کا موضع رام پور آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ جتوئی سے بنیادی مرکز صحت رام پور، ریورائین چوکی اور کوٹلہ مغلاں کی طرف جانے والی مرکزی سڑک عرصۂ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ جگہ جگہ گہرے گڑھے، اکھڑا ہوا کارپٹ اور ٹوٹی ہوئی سطح روزانہ سینکڑوں طلبہ، مریضوں، کسانوں اور دیگر شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ڑہے۔ طلبہ موٹر سائیکلوں پر تعلیمی اداروں کا رخ کرتے ہیں، مگر خراب سڑک کی وجہ سے حادثات، ٹائروں کے پھٹنے، شاکس خراب ہونے اور قیمتی وقت کے ضائع ہونے جیسے مسائل روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں۔

یہ پڑھیں تاجروں اور شہریوں کے لیے خوشخبری، ترنڈہ محمد پناہ میں سیکیورٹی مزید سخت 

دوسری جانب موضع رام پور میں تاحال فلٹریشن پلانٹ قائم نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث عوام زیرِ زمین پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ علاقہ مکین پانی کے معیار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا سائنسی تجزیہ کرایا جائے اور صاف و محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق اس اہم عوامی مسئلے کے حل کے لیے متعدد بار ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور کمشنر ڈیرہ غازی خان کو تحریری درخواستیں دی جا چکی ہیں، لیکن تاحال نہ سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام شروع ہو سکا اور نہ ہی فلٹریشن پلانٹ کے قیام کے لیے عملی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

موضع رام پور کا ایک اور اہم مسئلہ دریائے سندھ کا کٹاؤ ہے۔ ہر سال دریا کی شدت اور کٹاؤ کے باعث زرعی زمینوں اور آبادی کو خطرات لاحق رہتے ہیں، جس سے مقامی لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اہلِ علاقہ کا مطالبہ ہے کہ حفاظتی پشتوں کو مضبوط کیا جائے اور دریا کے کٹاؤ کی روک تھام کے لیے مستقل منصوبہ بندی کی جائے۔

علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ موضع رام پور کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے سڑک کی ازسرِنو تعمیر، فلٹریشن پلانٹ کے قیام، صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور دریائے سندھ کے کٹاؤ سے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام، خصوصاً طلبہ، ایک محفوظ اور بہتر ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

Related Posts

محمد اصغر ستار خان رند کی تیسری برسی، بانی صدر (اے پی آر این ایس) جی ایم جٹ کا خراجِ عقیدت
  • July 15, 2026

Continue reading
تاجروں اور شہریوں کے لیے خوشخبری، ترنڈہ محمد پناہ میں سیکیورٹی مزید سخت
  • July 15, 2026

Continue reading