اسلام آباد: اے آئی جی لاجسٹکس محمد عثمان طارق بٹ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ پولیس کے انتظامی اور لاجسٹک معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ساجد عباس چیمہ، ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اشرف عظیم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
یہ پڑھیں 150 سال پرانے سنیما کی زمین کا تنازع، اینٹی کرپشن کا بڑا کریک ڈاؤن
میٹنگ میں شہر کی امن و امان کی صورتحال، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور انتظامی امور پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ پولیس کے زیرِ استعمال گاڑیوں اور دیگر سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا، اور پولیس افسران کو درکار لاجسٹک معاونت بروقت فراہم کرنے کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔