تاجروں اور شہریوں کے لیے خوشخبری، ترنڈہ محمد پناہ میں سیکیورٹی مزید سخت

ترنڈہ محمد پناہ میں جدید سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع

جتوئی سے نمائندہ (۔ بیر و چیف تحصیل جتوائی حافظ محمد فاروق احمد خان سعیدی القادری سٹھاری)ترنڈہ محمد پناہ کو محفوظ شہر بنانے کے لیے بڑا اقدام، سیکیورٹی برانچ اور پولیس کی مؤثر حکمت عملی پر عمل درآمد شروع

ترنڈہ محمد پناہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور تاجروں سمیت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک خالد محمود نائچ سیکیورٹی أفیسر کی خصوصی حکمت اور کاوشوں کے نتیجے میں شہر کی سیکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں اہم تجارتی مراکز، بازاروں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ جرائم کی بروقت روک تھام ممکن ہو سکے۔
ملک خالد محمود نائچ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا، تاجروں کے اعتماد میں اضافہ کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کا مؤثر سدباب کرنا ہے۔ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

یہ پڑھیں اسکول طلبہ کیلیے اے آئی کے استعمال پر پابندی

تاجر برادری اور شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان عملی اقدامات سے شہر میں امن و امان کی فضا مزید مستحکم ہوگی اور کاروباری سرگرمیاں بلا خوف و خطر جاری رہیں گی۔مقامی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ ترنڈہ محمد پناہ کو ایک محفوظ اور پرامن شہر بنایا جا سکے۔

ترنڈہ محمد پناہ کو محفوظ شہر بنانے کا بڑا فیصلہ،

Related Posts